12 مارچ 2015 - 19:56
شام: قلمون میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شام کے شمالی اور مغربی علاقوں میں فوج کی پیش قدمی جاری ہےجس کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک کردیئےگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے جمعرات کو لبنان سے ملی سرحد پر واقع قلمون کے علاقے میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- ادھر شام کے مغربی علاقے لاذقیہ کے مضافات میں بھی فوج کی کاروائیوں میں کم از کم پینتالیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- ادھر حلب کے شمال میں واقع شہر نبل میں بھی فوج کے بھاری ہتھیاروں اور توپخانے کے حملوں میں پندرہ تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- دوسری طرف سے احرار الشام نامی دہشتگرد گروہ نے اپنے ایک سرغنہ ابو المنصف کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے- اس گروہ کے مطابق اس کا یہ سرغنہ حلب کے مضافات میں ہلاک ہوا ہے- اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے کئی سرغنے جن میں ابوسراقۃ الانصاری اور ابو سندس المغربی شامل ہیں شام کی فوج کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲